کھیل

ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض

آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2021-23 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر انڈیا لکھا ہوا تھا جسے شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیاگیا تھا۔ اب شائقین ہندوستان کے بجائے ڈریم 11 دیکھ کر بی سی سی آئی سے ناراض ہیں۔

ڈومنیکا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نئی ٹسٹ جرسی کافی رنگین ہے۔ اڈیڈاس میں پہلے سے ہی نیلی پٹی تھی اور اب جرسی پر ڈریم الیون کا سرخ لوگو بھی بہت زیاد نظر آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان، تکبر کیساتھ عالمی کرکٹ چلانا چاہتا ہے:عمران
ہندوستانی ٹیم کو ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جاناچاہئے: ہربھجن
رنویر کپور سورو گنگولی کا کردار ادا کریں گے
جب پرویز مشرف نے دھونی کے لمبے بالوں کی تعریف کی

 ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹسٹ میاچس کی سیریز کا پہلا میاچ کل سے شروع ہوگا اور اس سے قبل ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ہڈ شاٹ شوٹ کے دوران ٹسٹ ٹیم کی نئی جرسی کا انکشاف ہوا تھا۔ شائقین اس ٹسٹ جرسی کو دیکھ کر کچھ خاص خوش نہیں ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2021-23 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر انڈیا لکھا ہوا تھا جسے شائقین کی جانب سے بیحد  پسند کیاگیا تھا۔ اب شائقین ہندوستان کے بجائے ڈریم 11 دیکھ کر بی سی سی آئی سے ناراض ہیں۔

 ہیڈ شاٹ شوٹ میں روہت شرما۔ ویراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ اس سیریز کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2023-25 میں ا پنے سفر کا آغاز کرے گی۔ ایک مداح نے لکھاکہ ایسا لگتاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی ٹیم نہیں بلکہ ڈریم 11 کی ٹیم کھیلے گی۔

a3w
a3w