سوشیل میڈیا

ویڈیو: صرف 90 سکنڈس میں 17 تھپڑ، نوئیڈا کا واقعہ

اس نے 90 سیکنڈ کے اندر ڈرائیور کو 17 بار تھپڑ مارے۔ خاتون نے مبینہ طور پر اس کا موبائل فون بھی چھین لیا اور ہرجانہ کے طور پر ڈرائیور سے کچھ رقم بھی وصول کی۔

نوئیڈا: نوئیڈا میں ایک خاتون نے ایک رکشہ ڈرائیور کو صرف 90 سکنڈس میں 17 تھپڑ اس لئے رسید کردیئے کیونکہ اس کا رکشہ خاتون کی کار سے غلطی سے مس ہوگیا تھا۔ یہ ایک چھوٹا سا حادثہ تھا اور خاتون کو بھی کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔

تاہم خاتون نے جارحانہ انداز میں اس کا جواب دیا اور سرعام رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارنے شروع کردیئے۔ یہ واقعہ نوئیڈا میں پیش آیا۔

اس نے 90 سیکنڈ کے اندر ڈرائیور کو 17 بار تھپڑ مارے۔ خاتون نے مبینہ طور پر اس کا موبائل فون بھی چھین لیا اور ہرجانہ کے طور پر ڈرائیور سے کچھ رقم بھی وصول کی۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کئی صارفین نے خاتون کی اس حرکت کی شدید مذمت کی۔

ایک صارف نے کچھ دن پہلے نوئیڈا میں بی جے پی لیڈر شری کانت تیاگی کے واقعے سے اس کا موازنہ کیا۔

اسی دوران ای رکشہ ڈرائیور نے نوئیڈا فیز 2 تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے اس کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

بعد میں خاتون کو نوئیڈا کے سیکٹر 110 سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

a3w
a3w