بھارت

ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال اور دیگر عہدیدار برطرف

مسک نے بنیادی اقدامات کرتے ہوئے کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کی ہے اورسرکردہ عہدیداروں کو ہٹادیا ہے جن میں ٹوئٹر کے چیف اکزیکیٹیو آفیسر پراگ اگروال‘ ہیڈ آف لیگل پالیسی اینڈ ٹرسٹ وجیاگدے‘ چیف فینانشیل آفیسر نیڈسیگل شامل ہیں جو2017میں ٹوئٹر کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔

نئی دہلی: ایلان مسک نے ٹوئٹرکوحاصل کرنے44بلین ڈالر کے معاہدہ کی تکمیل کرلی ہے۔اس معاملہ سے باخبرافراد نے یہ بات بتائی۔

اس کے ساتھ ہی دنیا کے دولت مندترین شخص‘ اس معاملت پر6ماہ سے جاری عوامی اورقانونی کشاکش کے بعد اس سوشل نٹ ورک کے مالک بن گئے ہیں۔

مسک نے بنیادی اقدامات کرتے ہوئے کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کی ہے اورسرکردہ عہدیداروں کو ہٹادیا ہے جن میں ٹوئٹر کے چیف اکزیکیٹیو آفیسر پراگ اگروال‘ ہیڈ آف لیگل پالیسی اینڈ ٹرسٹ وجیاگدے‘ چیف فینانشیل آفیسر نیڈسیگل شامل ہیں جو2017میں ٹوئٹر کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ شین ایڈگیٹ کوبھی عہدہ ہٹادیاگیاہے جو2012 سے جنرل کونسل کے عہدہ پر فائز تھے۔ دوافراد نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ایڈگیٹ کوعمارت سے باہر نکال دیاگیا۔

شیئرہولڈرس کو54.20 ڈالرفی شیئراداکئے جائیں گے اورٹوئٹر اب خانگی کمپنی کے طورپر کام کرے گا۔ ایلان مسک نے جنوری میں اس کمپنی کوحاصل کرنے کاعمل شروع کیاتھا۔

بعدازاں انہوں نے کمپنی کوچلائے جانے کے طریقوں پر سخت تنقید کی تھی۔4۔ اکتوبر کومسک نے خریداری کی اپنی ابتدائی شرائط کے ساتھ پیشرفت کرنے سے اتفاق کیاتھااور ڈیلاویر چانسری عدالت کے جج نے فریقین کو28۔ اکتوبرتک معاہدہ کی تکمیل کرلینے کی مہلت دی تھی۔

اسی مہلت کے اندرمعاملت کومکمل کرلیاگیاہے اورایلان مسک جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کارپوریشن کے سی ای اوہیں اب ٹوئٹر کوبھی کنٹرول کریں گے۔ وہ اس سرویس کا استعمال کم کرتے ہیں لیکن برسرعام تنقیدیں کرتے ہیں۔

انہوں نے خدمات میں ڈرامائی تبدیلی لانے کاوعدہ کیاہے۔ توقع ہے کہ اب کمپنی کے شیئرس کی نیویارک اسٹاک ایکسچینج پر خریدوفروخت نہیں ہوگی۔