جرائم و حادثات

حیدرآباد: بے قابو منی وین،5کاروں سے ٹکراگئی۔بعض افرادزخمی

شہرحیدرآبادکے راجندرنگر علاقہ کی پی وی این آروے پر منی وین بے قابوہوگئی۔ ذرائع کے مطابق یہ وین پلر نمبر148کے قریب الٹ گئی کیونکہ ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے راجندرنگر علاقہ کی پی وی این آروے پر منی وین بے قابوہوگئی۔ ذرائع کے مطابق یہ وین پلر نمبر148کے قریب الٹ گئی کیونکہ ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

قبل ازیں اس وین کے بے قابو ہونے کے نتیجہ میں یہ گاڑی سڑک پر جانے والی دیگر 5کاروں سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بعض افراد معمولی زخمی ہوگئے اورایکسپریس وے پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی۔اس موقع پرکار کے ایک مالک نے کار سے اتر کر ٹریفک کو بحال کرنے کا کام کیا۔

اسی دوران دوسری کار نے اس کی کار کوٹکردے دی۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ٹریفک کو قابو میں کرنے کے اقدامات کئے۔

a3w
a3w