ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
رواں سال آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیموں کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جمعرات کو میزبان آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کیا اور اب ایک دن انگلینڈ نے بھی اپنی ٹیم کے نام کا اعلان کردیا ہے۔
لندن: رواں سال آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیموں کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جمعرات کو میزبان آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کیا اور اب ایک دن انگلینڈ نے بھی اپنی ٹیم کے نام کا اعلان کردیا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ اس سال 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی جوس بٹلر کے ہاتھ میں ہے۔ انہیں سابق کپتان ایون مورگن کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم کے دھماکہ خیز اوپنر جوسن رائے کا نام نہ لینا سب کیلئے حیران کن ہے۔
ٹیم کی کمان جوس بٹلر کے ہاتھ میں ہوگی جبکہ نائب کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جیسن رائے پچھلے کچھ مہینوں سے خراب فارم سے لڑ رہے تھے اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں بھی واپس آئے۔ چار میں سے تین اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
فل سالٹ کو ان کی اچھی کارکردگی کا صلہ ملا ہے، وہ رائے کی جگہ کپتان بٹلر کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ساتھ ہی بیرسٹو کو بھی یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ لیگ اسپنر عادل رشید اور آل راونڈر معین علی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بولنگ کے شعبہ میں بن اسٹوکس‘ ریسی ٹوپلی‘ ڈیویڈ ولی‘ سیم کرین‘ کریس ووکس اور مارک ووڈ رہیں گے۔
انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ اس طرح ہے۔ جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جانی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملن، عادل راشد، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، مارک ووڈ۔ اسی دوران انگلش سلکٹرس نے دورہ پاکستان کیلئے 19رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ معین علی نائب کپتان ہوں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کیورین، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریسی ٹوپلی‘ ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ شامل ہیں۔ سلکٹرس نے پاکستان کیخلاف ہونے والی 7 ٹی ٹوئنٹی میاچس کیلئے بن اسٹوکس‘ جانی بیرسٹو اور لیونگ اسٹون کو آرام دیاہے۔