تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ کا دورہ بھدرادری کوتہ گوڑم، کئی سیاسی جماعتوں کے کارکن زیرحراست

سی پی ایم ضلع کمیٹی رکن بھوکیہ رمیش کو صبح سویرے حراست میں لے کر کوتہ گوڑم کے تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ دماپیٹ میں سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن کے کئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے دورہ کے موقع پر بدھ کوپولیس نے احتیاطی اقدامات کے تحت مختلف سیاسی جماعتوں اور عوامی تنظیموں کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
مودی اور امیت شاہ، کجریوال سے معافی مانگیں: سنجے سنگھ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
خوشنویسی سے تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اور ذوق کی تسکین ہوتی ہے ،ڈان اسکول ملک پیٹ میں عنقریب تربیتی کلاسس کا آغاز

سی پی ایم ضلع کمیٹی رکن بھوکیہ رمیش کو صبح سویرے حراست میں لے کر کوتہ گوڑم کے تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ دماپیٹ میں سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن کے کئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح اسواپورم منڈل میں گرام پنچایت ورکرس یونین کے ضلع صدرسیواکرشنیا، سیوالال سینا کے رہنما بھوکیہ نرسمہا نائک اور سُوملا نائک کو بھی حراست میں لیا گیا۔


بی آر ایس لیڈر پورنا چندرا نائک کو بھی ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی احتجاج کو غیر قانونی گرفتاریوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ ان کا الزام تھا کہ حکومت کسانوں کو یوریا فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اسے مستعفی ہو جانا چاہئے۔


انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی پی سی گھوش کمیشن رپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے بی آر ایس صدر کے چندرشیکھر راؤ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی الزام لگایا کہ حکومت سیتاراما پراجیکٹ کے ذریعہ گوداوری کے پانی کو دیگر علاقوں کی طرف موڑ اجارہا ہے۔