شمالی بھارت

پانچ مرد ایک بیوی رکھ سکتے ہیں: مدن مترا

ترنمول کانگریس کے متنازعہ رکن اسمبلی مدن مترا نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانی کلچر میں پانچ مرد ایک بیوی رکھ سکتے ہیں (بالراست انھوں نے مہابھارت میں دروپدی کے پانچ شوہروں کا حوالہ دیا) خواتین کے بارے میں بیہودہ ریمارک کیا۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کے متنازعہ رکن اسمبلی مدن مترا نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانی کلچر میں پانچ مرد ایک بیوی رکھ سکتے ہیں (بالراست انھوں نے مہابھارت میں دروپدی کے پانچ شوہروں کا حوالہ دیا) خواتین کے بارے میں بیہودہ ریمارک کیا۔

متعلقہ خبریں
سی بی آئی نے ترنمول کانگریس رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا

مغربی بنگال میں مرکزی وزارتِ تعلیم کی جانب سے معائنہ کرنے والی ٹیم جس نے اس بے قاعدگی کا پتہ چلایا، جس میں پانچ ورکرس کو مختص کردہ مشاہرہ میں 7 پکوان کرنے والوں کو مشاہرہ ادا کیا جارہا تھا، کے حوالے سے انھوں نے یہ ریمارک کیا۔

مترا کے اس ریمارک پر بی جے پی اور خود ان کی پارٹی کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔ آسنسول جنوبی اسمبلی حلقہ کی فیشن ڈیزائنر سے سیاستداں بنی بی جے پی رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے شدید ردّ ِ عمل ظاہر کیا اور کہا کہ ریاست کی حکمراں پارٹی کے پاس خواتین کا کوئی وقار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسی سبب عصمت ریزی اور دست درازی کی فہرست میں ترنمول کانگریس کے کئی لیڈر شامل ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری و ترجمان کنال گھوش کے مطابق مترا کو اپنے ریمارک پیش کرنے میں بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔

گھوش نے مزید کہا کہ وہ مدن مترا کے ریمارکس کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔ عام بیان دینے کے دوران ہر شخص کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی عظیم داستان (مہا بھارت) کا غیرمعقول حوالہ کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے۔