حیدرآباد
گنیش جلوس کے دوران پولیس عہدیداروں کا رقص کرنے کا ویڈیو وائرل
ذرائع کے بموجب اکثر پولیس عہدیدار سوشل سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں، کبھی اسٹیج پر پروگرامس میں، کہیں رقص کرنے میں، گلوکاری میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

حیدرآباد: گنیش جلوس کے دوران مختلف مقامات پر پولیس عہدیداروں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع کے بموجب اکثر پولیس عہدیدار سوشل سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں، کبھی اسٹیج پر پروگرامس میں، کہیں رقص کرنے میں، گلوکاری میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مرد اور خاتون افسران پولیس رقص کررہے تھے، ایسا کم ہی ہوتا ہے۔
اس سے قبل ریاست مہاراشٹرا میں بڑی تعداد میں پولیس عہدیداروں نے رقص کیا تھا۔ شہر میں پولیس عہدیداروں کے رقص کرنے کے ویڈیوز کافی وائرل ہوچکے ہیں۔