کھیل

آئی سی سی ورلڈ کپ کو درہم برہم کرنے کی دھمکی، پنوں کے خلاف کیس درج

گجرات پولیس کے سائبر کرائم برانچ نے خالصتانی دہشت گرد اور سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

احمدآباد: گجرات پولیس کے سائبر کرائم برانچ نے خالصتانی دہشت گرد اور سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ونود کامبلی کا بیوی پر حملہ، پولیس کی جانب سے نوٹس جاری
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

پنوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ خاص طورپر احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر کے ٹورنمنٹ اوپنر کو درہم برہم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سائبر کرائم برانچ کے ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ہاں ہم نے پنوں کے خلاف کیس درج کیا ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر نفرت اور دہشت پھیلارہا ہے۔

اب اس نے کئی ممتاز شخصیتوں کو فون کیا اور سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

وہ ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے خطرہ پیدا کررہا ہے۔ این آئی اے چندی گڑھ اور امرتسر میں پنوں کی غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط کرچکی ہے۔

a3w
a3w