کھیل

ونود کامبلی کا بیوی پر حملہ، پولیس کی جانب سے نوٹس جاری

ممبئی پولیس نے ہندوستان کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حملہ کا نشانہ بنایا ہے

ممبئی: ممبئی پولیس نے ہندوستان کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حملہ کا نشانہ بنایا ہے اور مضافاتی باندرا میں اپنے گھر میں بیوی کو گالی گلوچ کی اور اس پر تشدد کیا۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج

2پولیس کے ملازمین اتوار کو کامبلی کے فلیٹ کو پہنچے اور نوٹس حوالے کی‘ ان سے کہا گیا کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے حاضر ہوں۔

اس سلسلہ تاحال کوئی گرفتاری نہیں عمل میں آئی۔ جبکہ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا تھا۔ باندرا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ کامبلی کی بیوی آندرے نے اپنے پولیس شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس نے کوکنگ پیان کا ایک ہینڈل ان پر پھینکا جس سے ان کا سر زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ جمعہ کو 1 اور 1:30بجے کے درمیان پیش آیا جب کامبلی نشے کی حالت میں فلیٹ پہنچے اور بیوی کو گالی گلوچ کرنے لگے۔ان کا ایک 12سالہ لڑکا جو اس وقت موجود تھا۔ لڑائی کے دروان مداخلت کی لیکن کامبلی کچن میں گئے اور ٹوٹے ہوئے فرائی پیان کا ہینڈل لائے اور مبینہ طور پر اپنی بیوی کو مارا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

شکایت کے حوالہ سے عہدیدار نے یہ بات کہی۔ کامبلی کی بیوی بعد میں بھا بھا ہاسپٹل طبی معائنہ کیلئے گئی۔شکایت کی بنیاد پر باندرا پولیس نے کامبلی کے خلاف ہندوستانی تعزیرات ہندسیکشن 324اور 504کے تحت ایف آئی آر درج کیا۔

گذشتہ سال فروری میں بھی کامبلی کو اپنی کار اپنے رہائشی سوسائٹی باندرا میں ایک گیٹ کے اندر گھسا دیا تھا بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

a3w
a3w