بھارت

آر ایس ایس ملک کو ساری دنیا کیلئے مثالی معاشرہ بنانے کوشاں : موہن بھاگوت

آر ایس ایس سماج کو بیدار اور متحد کرنے کیلئے کام کررہی ہے تاکہ ہندوستان ساری دنیا کیلئے ”ماڈل سوسائٹی“ کے طور پر اُبھرے۔

نئی دہلی: آر ایس ایس سماج کو بیدار اور متحد کرنے کیلئے کام کررہی ہے تاکہ ہندوستان ساری دنیا کیلئے ”ماڈل سوسائٹی“ کے طور پر اُبھرے۔ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انفرادی طور پر نہیں بلکہ برادری کے طور پر سماج کی خدمت کرنے کیلئے آگے آناچاہئیے۔

آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ سماج کے مختلف طبقات کی کئی شخصیتوں نے ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں‘ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک سماج کے طور پر پھلے پھولے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کی بنیادی فطرت اور ڈی این اے یہ ہے کہ وہ سماج کی حیثیت سے سوچتے ہیں، فرد کی حیثیت سے نہیں۔
ہمیں اس کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔