شمالی بھارت

اترپردیش کے سرکاری اسکولوں میں 1.90 کروڑ بچوں کا داخلہ

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ایک تا 3 تین کیلومیٹر کے دائرے کے اندر اسکول سہولیات مہیا کی ہیں تاکہ کوئی بھی مستحق بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

لکھنؤ: اترپردیش میں سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو اب مزید طویل مسافت طئے نہیں کرنا پڑے گا۔

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ایک تا 3 تین کیلومیٹر کے دائرے کے اندر اسکول سہولیات مہیا کی ہیں تاکہ کوئی بھی مستحق بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

سرکاری اسکولوں میں سہولیات میں اضافہ کے لئے چلائے جانے والے آپریشن کایاکلپ کے تحت 1.30 لاکھ سے زائد اسکولوں کو ترقی دی گئی ہے جس کے نتیجہ میں ان کونسل اسکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں کی تعداد 1.90 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

سرکاری ترجمان کے بموجب آدتیہ ناتھ حکومت نے بنیادی‘ ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں وسیع اصلاحات کئے ہیں۔ کونسل اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے غریب خاندانوں کو خصوصی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

یوگی حکومت نے ہر بچہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے اس کی میعاد کے دوران اول تا آٹھویں جماعتوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے مفت یونیفارمس‘ سوئٹرس‘ اسکول بیاگس اور جوتے و موزے فراہم کئے ہیں۔ تاحال اس مہم سے کل 1.57 کروڑ بچوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

a3w
a3w