شمالی بھارت

احمدآباد کے انسان پور میں کشیدگی

گجرات کے شہر احمدآباد کے انسان پور علاقہ میں جمعہ کے دن ایک مندر کے قریب ذبح کردہ مویشی کے حصے پائے جانے پر کشیدگی پھیل گئی۔

احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد کے انسان پور علاقہ میں جمعہ کے دن ایک مندر کے قریب ذبح کردہ مویشی کے حصے پائے جانے پر کشیدگی پھیل گئی۔

مقامی لوگوں اور ہندو تنظیموں نے علاقہ میں فوری بند منانے کی اپیل کردی۔ انہوں نے خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے جانچ کے لئے نمونے ایف ایس ایل بھیج دیئے اور علاقہ میں پٹرولنگ بڑھادی۔

مقامی شہری کروپل پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ سڑک‘ قصائی غیرقانونی ذبح کردہ جانوروں کو لے جانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

جمعہ کے دن اسپیڈ بریکر پر گاڑی قابو سے باہر ہوئی ہوگی اور گاڑی سے گوشت نیچے گرا ہوگا۔ پولیس کو چاہئے کہ وہ مویشیوں کے غیرقانونی ذبیحہ کی تجارت کرنے والوں کو گرفتار کرے۔

a3w
a3w