حیدرآباد

چیف منسٹر تلنگانہ کے کیمپ آفس کو رنگ، سوشیل میڈیا کے پوسٹ سے تجسس

کریشنک نے حیدرآباد میں واقع پرگتی بھون کی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انگریزی زبان میں کیپشن لکھا کہ یہ کے سی آر ہیں۔ وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کو کے سی آر کی تیسری معیاد کیلئے رنگ کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی سرکاری قیامگاہ پرگتی بھون کو رنگ کیاجارہا ہے۔صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کریشنک جو ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے سوشیل میڈیا کے انچارج بھی ہیں نے یہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے تجسس پیدا کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
حیدرآباد کے صحافیوں کیلئے خوشخبری
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے حیدرآباد میں واقع پرگتی بھون کی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انگریزی زبان میں کیپشن لکھا کہ یہ کے سی آر ہیں۔ وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کو کے سی آر کی تیسری معیاد کیلئے رنگ کیاجارہا ہے۔

وہیں دوسری طرف کانگریس کے لیڈران اپنی پارٹی کی کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں۔کریشنک کی جانب سے پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے۔اس تصویر میں دکھایاگیا ہے کہ مزدور، پرگتی بھون کو رنگ کررہے ہیں۔

a3w
a3w