احمد نگر کے شیوگاؤں میں فرقہ وارانہ جھڑپ، 5 زخمی (تفصیلی خبر)
مہاراشٹرا کے ضلع احمدآباد کے موضع شیوگاؤں میں ایک جلوس پر فرقہ وارانہ جھڑپ میں کم ازکم 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سنگباری میں کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پونے: مہاراشٹرا کے ضلع احمدآباد کے موضع شیوگاؤں میں ایک جلوس پر فرقہ وارانہ جھڑپ میں کم ازکم 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سنگباری میں کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
تاحال 32 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور دیگر 150 افراد کے خلاف کیسس درج ہوئے ہیں۔ احمدنگر ضلع مستقر سے تقریباً 65 کیلو میٹر دور واقع شیوگاؤں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سنگباری میں کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس نے کہا کہ بھاری پولیس فورس بشمول ایس آر پی ایف (اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس) اور انسدادِ فسادات دستہ تعینات کردیا گیا ہے۔
مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے جو وزیر داخلہ بھی ہیں کہا کہ احمدنگر کی صورتِ حال قابو میں ہے۔
فسادات بھڑکانے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے ناخوشگوار واقعات کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔