شمالی بھارت

معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک

ایک معمولی تنازعہ پر دوفرقوں کے بیچ جھگڑے میں ایک نوجوان کی ہلاکت پرپولیس3افراد کوگرفتارکی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

ہاپور: ایک معمولی تنازعہ پر دوفرقوں کے بیچ جھگڑے میں ایک نوجوان کی ہلاکت پرپولیس3افراد کوگرفتارکی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ

پولیس نے بتایاکہ24 سالہ ارشاد جوکل رات ایک دسہرہ میلہ سے گھرلوٹ رہاتھا اس کی موٹرسیکل سے ایک شخص اشیائے خوردونوش کے اسٹال پر دودوستوں کے ساتھ کھارہاتھاٹکرانے سے بحث وتکرارشروع ہوئی۔

صورتحال فوری شدت اختیارکرنے پر دوفرقوں کے مابین جھگڑے میں ارشاد سڑک پر گرگیا اوراس کا سرشدید زخمی ہوا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رشتہ دار فوری جائے وقوع کوپہنچ گئے اور دونوں فریقوں میں سنگباری کاتبادلہ عمل میں آیا۔

دریں اثناء پولیس عملہ وہاں پہنچ کر ارشادکوہاسپٹل منتقل کیاجہاں وہ دوران علاج جانبرنہ ہوسکا۔ مہلوک کے رشتہ داروں کی شکایت پر چہارشنبہ کوایک ایف آئی آر درج کیاگیا۔

تین افراد منیش فوجی، دیپک اوریوگیش کوکل گرفتارکیاگیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایاکہ علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی اور حالات پرامن ہیں۔

a3w
a3w