شمالی بھارت

اغوا اور عصمت دری کے مجرم نوجوان کو عمر قید کی سزا

مدھیہ پردیش کی بھنڈ ضلع عدالت کے خصوصی جج نے ایک نابالغ کو ورغلا کر اسے اغوا کرنے اور اس کی عصمت دری کرنے کے جرم میں ایک نوجوان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کی بھنڈ ضلع عدالت کے خصوصی جج نے ایک نابالغ کو ورغلا کر اسے اغوا کرنے اور اس کی عصمت دری کرنے کے جرم میں ایک نوجوان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

عدالت نے اس پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ کو تین لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔

اے ڈی پی او کے پی یادو نے آج یہاں بتایا کہ 25 جنوری 2021 کو اٹیر کی ایک نابالغ اپنے کمرے میں سو رہی تھی۔ صبح وہ اپنے کمرے سے غائب پائی گئی۔

اس کے والدین نے اسے بہت تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس کے بعداہل خانہ نے اٹیر تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ تفتیش کے دوران پولس نے ملزم ہرمیش کشواہا (19) باشندہ کپور پورہ تھانہ فوپ کے قبضے سے نابالغ کوبچایا۔

نابالغ نے بتایا کہ واقعہ کی رات اس نے ہرمیش کو فون کیا اور اپنے گاؤں بلایا۔ وہ ہرمیش کو پسند کرتی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

وہ ہرمیش کے ساتھ اس کی بائیک سے اتر پردیش میں اٹاوہ چلی گئی۔ اس کے بعد دونوں بس سے دہلی چلے گئے۔

وہاں سے وہ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں کرائے پر ایک کمرہ لے کر رہنے لگی اور دونوں نے مندر میں شادی کرلی۔