انٹرٹینمنٹ
اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
دہلی کی عدالت نے منگل کو اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
نئی دہلی: دہلی کی عدالت نے منگل کو اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
خصوصی جج شیلیندر ملک نے کیس کی سماعت کے بعد 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کی شرط کے ساتھ اداکارہ کی ضمانت منظور کر لی لیکن وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔
فرنانڈیز کے وکیل نے ضمانت کی درخواست میں کہا کہ اداکارہ دو بار ای ڈی کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئی ہیں اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
ای ڈی نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون نہیں کیا ہے اور اگر ضمانت مل جاتی ہے تو وہ ملک سے باہر چلی جائیں گی۔