سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

ہندو نوجوان نے گائے کا ریپ کردیا، ملزم گرفتار (ویڈیو وائرل)

واقعہ کی اطلاع پر ہر طرف سے مذمت کی گئی اور غصہ کا اظہار کیا گیا اور شہریوں نے جانوروں سے ناروا سلوک کرنے والے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ہندو گائے کو اپنے ماں مانتے ہیں۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گائے سے بدفعلی کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا اور مقامی شہریون نے اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی اور مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت چھٹو مالویا کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں میں مبینہ طور پر نوجوان کو گائے کے ساتھ غیرفطری طور پر عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

شہریوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مشتبہ نوجوان چھٹو مالویا کو پولیس کے حوالے کردیا اور پولیس نے چھولا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔ بھوپال میں واقعہ کی اطلاع پر ہر طرف سے مذمت کی گئی اور غصہ کا اظہار کیا گیا اور شہریوں نے جانوروں سے ناروا سلوک کرنے والے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ہندو گائے کو اپنے ماں مانتے ہیں۔

بھوپال میں اس سے قبل بھی جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آچکے ہیں، چند ماہ قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ایک نوجوان کو تالاب میں کتے کو پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔گائے سے بدسلوکی کے واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم چھٹو مالویا کے خلاف مبیہ جرم کے تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w