حیدرآباد
ادے پور قتل کیس، حیدرآباد سے ایک شخص زیر حراست
بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص بہار کا رہنے والا ہے اور اس شخص کو شہر کے سنتوش نگر میں ایک ہوٹل سے حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ تاچھ کیلئے اس شخص کو مادھا پور میں واقع این آئی اے دفتر لے جایا گیا۔
حیدرآباد: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حیدرآباد میں دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیااس پر ادے پور قتل کے ملزمین کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص بہار کا رہنے والا ہے
اور اس شخص کو شہر کے سنتوش نگر میں ایک ہوٹل سے حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ تاچھ کیلئے اس شخص کو مادھا پور میں واقع این آئی اے دفتر لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ادے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل کی تحقیقات کے حصہ کے طور پر این آئی اے نے یہ دھاوے کئے۔