ایشیاء

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 3 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔

ٹوکیو: جاپان کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 3 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔

متعلقہ خبریں
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

 اس کا مرکز مشرقی چیبا صوبہ سے 35.6 ڈگری شمالی عرض البلد اور 140.7 ڈگری مشرقی طول البلد پر سطح سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، فی الحال جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔