حیدرآباد

تلنگانہ کے کئی مقامات پر وقفہ، وقفہ سے بارش

نصف شب تک کاپرا میں سب سے زیادہ 40ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اپل میں 31.5 ملی میٹر، شیر لنگم پلی میں 30.8، ملکاجگری میں 29.5 ملی میٹر کے علاوہ چرلہ پلی، کوکٹ پلی، بنڈلہ گوڑہ، اور نامپلی میں بھی اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوچکا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں منگل کی شب سے آج صبح تک وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی ہے۔ شہر کے کئی مقامات پر جن میں حیات نگر، کاپرا، اُ پل،ملکاجگری، سرونگر، ایل بی نگر، دلسکھ نگر اور سعید آباد شامل ہیں۔ شدید بارش ہوئی۔

نصف شب تک کاپرا میں سب سے زیادہ 40ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اپل میں 31.5 ملی میٹر، شیر لنگم پلی میں 30.8، ملکاجگری میں 29.5 ملی میٹر کے علاوہ چرلہ پلی، کوکٹ پلی، بنڈلہ گوڑہ، اور نامپلی میں بھی اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے آئندہ3 دنوں کے دوران شہر میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 28 سے 31ڈگری سلسیس درج کیا جائے گا۔ رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، بھونگیر، کاماریڈی، جنگاؤں، سرسلہ اور جگتیال کے بشمول ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی شدید بارش ہوئی۔

 ضلع نظام آباد کے منڈورا منڈل میں کل سب سے زیادہ 08.3ملی میٹر بارش ہوئی۔ ریاست کے چند اضلاع میں آنے والے تین دنوں کے دوران بہت شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ان اضلاع میں جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، ورنگل (رورل) اور ورنگل اربن شامل ہیں۔