اساتذہ کو ٹریننگ کیلئے فن لینڈ بھیجنے کی تجویز کو منظوری
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سرکاری اسکولوں کے پرائمری ٹیچرس کو ٹریننگ کے لیے فن لینڈ بھیجنے حکومت کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سرکاری اسکولوں کے پرائمری ٹیچرس کو ٹریننگ کے لیے فن لینڈ بھیجنے حکومت کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔
دہلی کے ایل جی کے دفتر نے کئی مسائل پر حکومت کے ساتھ اختلاف کیا ہے، جن میں اسکولی اساتذہ کو ٹریننگ کے لیے بیرونِ ملک بھیجنا بھی شامل ہے۔
سکسینہ نے اس تجویز کو منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اروند کجریوال حکومت ماضی میں منعقدہ بیرونِ ملک تربیتی پروگراموں کے اثرات کے جائزے کو ریکارڈ پر لانے میں ناکام رہی تھی۔
ایل جی کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اُن پرائمری انچارجس کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے جو ٹریننگ کے لیے بیرونِ ملک روانہ ہوں گے۔
ان کی تعداد کو 52 سے بڑھاکر 87 کردیا گیا ہے، تاکہ محکمہئ تعلیم کے تمام 29 انتظامی زونس کے تمام پرائمری انچارجس کے لیے مساوی نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے۔