حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں پیر کے روز ایک خاتون نے گوداوری میں چھلانگ لگاکر خودکشی سے قبل اپنے دونوں بچوں کودریامیں ڈھکیل دیا۔
یہ اندوہناک واقعہ‘ضلع نرمل کے باسر ٹاؤن میں پیش آیا۔پولیس نے غوطہ خوروں کی مددسے تینوں لاشوں کو برآمد کرلیا۔خاتون کی شناخت 27سالہ منساکی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اس خاتون نے گھاٹ کے قریب جہاں بھکت‘گوداوری کوآرتی پیش کرتے ہیں 8سالہ بیٹے بالاادتیہ اور 7سالہ دختر نواسری کو دریا میں ڈھکیل دیا۔ پولیس نے گھاٹ کے قریب اسکول بیاگس اورخالی ٹفن باکس کوپایا۔
ایسا مانا جارہاہے کہ خاتون نے قتل سے قبل اپنے بچوں کوکھانا کھلایا۔ وہ نظام آباد سے اپنے دوبچوں کے ساتھ یہاں آئی تھی۔ منسا‘ گوداوری برج پربس سے اترکر گوداوری کے ساحل پہونچ گئی۔
شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاندانی مسائل کے سبب بچوں کوہلاک کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔