حیدرآباد

تلنگانہ میں سرگرمیوں کو وسعت دینے سے امیزان کا اتفاق

ایک اور بڑی کامیابی میں تلنگانہ حکومت نے امیزان کو تلنگانہ میں اپنی سرگرمیاں بڑھانے پر راضی کیا۔ نائب صدر، اے ڈبلیو ایس ڈیٹا سنٹر پلاننگ اینڈ ڈیلیوری کیری پرسن، کی قیادت میں امیزان کی سینئر قیادت کی ایک ٹیم نے تلنگانہ فد سے ملاقات کے بعد اس فیصلہ کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: ایک اور بڑی کامیابی میں تلنگانہ حکومت نے امیزان کو تلنگانہ میں اپنی سرگرمیاں بڑھانے پر راضی کیا۔ نائب صدر، اے ڈبلیو ایس ڈیٹا سنٹر پلاننگ اینڈ ڈیلیوری کیری پرسن، کی قیادت میں امیزان کی سینئر قیادت کی ایک ٹیم نے تلنگانہ فد سے ملاقات کے بعد اس فیصلہ کا اعلان کیا۔

تلنگانہ کے وفد کی قیادت وزیرآئی ٹی اور صنعت ڈی سریدھر بابو نے کی اور انہوں نے امیزان کو تلنگانہ میں اپنے ڈیٹا سنٹر کے کاموں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے قائل کیا۔ امیزان کی پہلے سے ہی تلنگانہ میں مضبوط موجودگی ہے۔

حیدرآباد میں امیزان کی دنیابھر میں سب سے بڑی کارپوریٹ عمارت ہے۔امیزان نے 2023 میں حیدرآباد میں اپنا ہوائی کارگو نیٹ ورک ”امیزان ایئر“ شروع کیا۔ امیزان ویب سرویسس(AWS) نے حیدرآباد کو ایک اسٹریٹجک خطہ کے طور پر تسلیم کیا ہے اور یہاں پہلے ہی سے تین بڑے ڈیٹا سنٹرس کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے منصوبوں کا اشتراک کیا، بشمول حیدرآباد میں نئے ہائپر اسکیل ڈیٹا سنٹر جو کہ مصنوعی ذہانت کی خدمات کے لیے اہم ہیں۔ سریدھر بابو نے کہا، امیزان کے ساتھ ہماری بات چیت مثبت اور کامیاب ر ہی ہے۔

ہم نے امیزان کارپوریشن کو یقین دلایا کہ حیدرآباد میں ان کے مقاصد کو کامیاب بنانے کے لیے ہم انہیں بہترین مراعات اور مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی ریاست میں امیزان کی سرگرمیوں میں بہت زیادہ توسیع کی امید ہے۔

ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے نائب صدر ڈیٹا سنٹر پلاننگ اینڈ ڈیلیوری امیزان ویب سرویسس کیری پرسن نے کہا ہم ہندوستان میں امیزان ویب سرویسس کی حکمت عملی کے ایک لازمی جز کے طور پر حیدرآباد، تلنگانہ میں اپنے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دینے کے موقع سے مطمئن ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ حیدرآباد میں امیزان ویب سرویسس خطہ کو مستقبل قریب میں مصنوعی ذہانت سمیت ہندوستان میں امیزان ویب سروسز کی کلاؤڈ سرویسس کی ترقی میں تیزی سے اہم کردار ادا کرے گا۔

کیری پرسن نے مزید کہا امیزان ویب سرویسس تلنگانہ کے ڈیجیٹل عزائم میں حصہ ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ امیزان ویب جس کا صدر دفتر واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں ہے امیزان کا مارکیٹ کیپیٹل $1.89 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کی پوری دنیا میں 1.5 ملین سے زیادہ افرادی قوت ہے۔

a3w
a3w