مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا

نتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ حماس کے تمام مقامات سے دور ہو جائیں، جنہیں انہوں نے ’ملبے‘ میں تبدیل کرنے کا عزم کیا تھا۔ وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا کہ اسرائیل طویل عرصے سے مسدود علاقے کا ’مکمل محاصرہ‘ کر لے گا۔

غزہ: اسرائیل نے شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں متعدد فلسطینی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ حماس -زیر کنٹرول وزارت نے کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان جاری لڑائی میں ’’570 افراد ہلاک اور 2,900 زخمی ہوئے۔‘‘

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے دھمکی دی ’’حماس کو اب اور بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔ اس سے قبل ازیں مسٹر نتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ حماس کے تمام مقامات سے دور ہو جائیں، جنہیں انہوں نے ’ملبے‘ میں تبدیل کرنے کا عزم کیا تھا۔ وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا کہ اسرائیل طویل عرصے سے مسدود علاقے کا ’مکمل محاصرہ‘ کر لے گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے کہا کہ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے غزہ پٹی میں 1.23 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ 73,000 سے زیادہ لوگ اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کو ہنگامی پناہ گاہوں میں پناہ دی گئی ہے۔‘‘ واضح ر ہے کہ حماس کے اسرائیل پر اچانک فضائی حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

a3w
a3w