حیدرآباد
تلنگانہ میں طلائی چین چھیننے کی واردات
یہ خاتون آرمور کے پرانے بس اسٹینڈ میں کرانہ کی دکان سے سامان لے کر واپس ہورہی تھی کہ یہ واردات پیش آئی۔متاثرہ نے آرمور پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ اسکوٹی پر پیچھے سے آنے والے افراد نے اس کے گلے سے ساڑھے تین تولے کی طلائی چین چھین لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمورٹاون میں طلائی چین چھیننے کی واردات پیش آئی۔کل شب مامیڈی پلی کی یوگیشور کالونی میں وینکٹ لکشمی نامی خاتون کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی واردات پیش آئی۔