بھارت

لوک سبھا انتخابات: چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 پارلیمانی نشستوں اور اڈیشہ اسمبلی کی تیسرے مرحلے کے لیے 42 نشستوں کے لیے ہفتہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 پارلیمانی نشستوں اور اڈیشہ اسمبلی کی تیسرے مرحلے کے لیے 42 نشستوں کے لیے ہفتہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
دوسرے مرحلے کی پولنگ میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے 5فیصد کم ووٹنگ

چھٹے مرحلے میں دہلی کی سات سیٹوں سمیت تمام 58 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کچھ پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کے اختتامی وقت میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

چھٹے مرحلے میں جن میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، سابق مرکزی وزیر مینکا گاندھی، بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا، بھوجپوری فنکار اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، بھوجپوری گلوکار اور بی جے پی امیدوار نیرہوا، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ہریانہ کے ساق وزیراعلیٰ منوہر لال سمیت کئی مرکزی وزراء کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں ہوگا۔

اس مرحلے میں 58 لوک سبھا سیٹوں پر 889 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور اوڈیشہ اسمبلی کے تیسرے مرحلے کے لیے 42 سیٹوں پر 44 خواتین سمیت 383 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

a3w
a3w