اسلاموفوبیا سے لڑنے کا عزم: جوبائیڈن
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جب ہم اس عیدالفطر کی برکات کو منا رہے ہیں تو آئیں اپنے آپ سے امن قائم کرنے اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے کھڑے ہونے کے لازوال کام کا بھی دوبارہ عہد کریں۔
واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کا عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغامامریکی صدر جوزف بائیڈن نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹیں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جب ہم اس عیدالفطر کی برکات کو منا رہے ہیں تو آئیں اپنے آپ سے امن قائم کرنے اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے کھڑے ہونے کے لازوال کام کا بھی دوبارہ عہد کریں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں، یہی وجہ ہے متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ بین الایجنسی ٹاسک فورس قائم کی اور ہر امریکی کو مزید جامع قوم بنانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان اور عیدالفطر کے دوران دکھائی جانے والی سخاوت سے متاثر ہوں جب مسلمان ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں۔
جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سال ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں عید الفطر منانے پر فخر ہے تاکہ متاثر کن مسلمان امریکیوں کی عزت کی جاسکے جو ہمارے ملک میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کو یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ اسلامو فوبیا کو نفرت کے نظریے کے طور پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔