کھیل

امریکی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر نے اسلام قبول کرلیا (ویڈیو)

معروف امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا۔ 35 سالہ اتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے کیریر میں بہت سی فتوحات حاصل کرچکی ہیں۔

نیویارک: معروف امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا۔ 35 سالہ اتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے کیریر میں بہت سی فتوحات حاصل کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسلام کی سربلندی کے لئے علماء کرام، مشائخ عِظام کی متحدہ جدوجہد ضروری: امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب
عورت کا حق میراث اور اسلام
مہر کی کم سے کم مقدار
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ

امبر لیبروک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں پرسکون ماحول میں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھاکہ پچھلے کچھ مہینے زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے، میری زندگی میں بہت سے نیشب و فراز آئے، میں نے بہت زیادہ محنت کی مگر پھر بھی کمی رہی۔ انہوں نے لکھاکہ بہت سے ایسے لوگ جن سے میں بہت پیار کرتی تھی قطع تعلق ہوگئی اور میری زندگی بالکل الجھ گئی تھی۔

امبر لیبروک نے لکھاکہ پھر پلک جھپکتے ہی سب کچھ سمجھ میں آنے لگا اور ہر چیز مجھے اللّٰہ کے قریب کرنے لگی میں دین کی تلاش کرنے پر مجبور ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ اتار چڑھاو زندگی میں برکتوں کیلئے جگہ بنانے کیلئے آرہے ہیں۔

انہوں نے لکھاکہ زندگی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد لگتاہے کہ سب کچھ بالکل ویسا ہے جیسا ہونا چاہیے تھا بلکہ میری حیثیت سے زیادہ ہے۔ امبر لیبروک نے مزید لکھاکہ یہ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللّٰہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے چاہے زندگی اچھی یا بری جو بھی ہو۔

امبر لیبروک نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھاکہ یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں ہر اس چیز کی منتظر ہوں جو مجھے آگے ملنے والی ہے، الحمدللّٰہ۔