کھیل

معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال

ہندوستان کے معروف کرکٹ کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال ہوگیا۔ وہ 83 برس کے تھے۔ مرزا رحمت بیگ 21 جنوری 1940 کو پیدا ہوئے تھے۔

حیدرآباد: ہندوستان کے معروف کرکٹ کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال ہوگیا۔ وہ 83 برس کے تھے۔ مرزا رحمت بیگ 21 جنوری 1940 کو پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں

انہوں نے اپنے کیریر کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین اور ارشد ایوب کے علاوہ دیگر کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

ان کے انتقال پر شہر کی کئی معزز شخصیتوں نے افسوس کا اظہار کیا جبکہ ہندوستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے با ز ایم ایس کے پرساد‘ ریاض قریشی‘ ایوب حسینی‘ احمد قادری (رانجی کھلاڑی)‘ عثمان‘ مبین‘ شجا اور محمد فیاض الدین غازی نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ وی وی ایس لکشمن‘ بھرت ارون کے علاوہ ارشد ایوب اور دیگر نے مرزا رحمت بیگ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔