ایشیاء

انتخابات کی حقیقی تاریخ کا اعلان ممکن نہیں، پاکستان الیکشن کمیشن کی عجیب منطق

پاکستان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فنی وجوہات کے باعث عام انتخابات کی حقیقی تاریخ دینا‘ ممکن نہیں۔ ایک دن قبل ملک کی سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیاتھا کہ الیکشن کی ٹھیک ٹھیک تاریخ دی جائے۔

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فنی وجوہات کے باعث عام انتخابات کی حقیقی تاریخ دینا‘ ممکن نہیں۔ ایک دن قبل ملک کی سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیاتھا کہ الیکشن کی ٹھیک ٹھیک تاریخ دی جائے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان ”ضمیر کے قیدی“ نہیں، مقدمات کے باعث جیل میں ہیں، الیکشن کمیشن کی وضاحت
شاہ محمود قریشی اپنے گڑھ ملتان سے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار
سیاسی جماعتیں ہمیں نظر انداز کر رہی ہیں، علی گڑھ کے اقلیتی رائے دہندوں کا احساس
دہلی میں اتوار کو کُل جماعتی اجلاس
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) الیکشن کی حقیقی تاریخ کا اعلان کرنے میں ناکامی پر نشانہئ تنقید بناہوا ہے۔ اس نے جمعرات کے دن اعلان کیاتھا کہ الیکشن 2024 کے آخری ہفتہ میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا سرکاری اعلان فنی وجوہات پر ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن تنقید جھیل رہا ہے کہ اس نے 9اگست کو پارلیمنٹ کی تحلیل کے اندرون 90 یوم الیکشن کرانے کا اعلان نہیں کیا۔ الیکشن کی تاریخ پر غیریقینی پرتبصرہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی قائد قمرزماں کائرہ نے کہا کہ مقابلہ کا مساوی میدان اور صاف وشفاف انتخابی عمل ضروری ہے۔

جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے بھی سوال اٹھایاکہ الیکشن کمیشن کو انتخابی تاریخ کے اعلان کی کیااتھاریٹی ہے۔ پی ٹی آئی قائد علی ظفرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تاریخ دستوری تاریخ سے آگے کی تاریخ ہے۔

پاکستانی آئین کی رو سے الیکشن اسمبلیوں کی تحلیل کے اندرون 90یوم ہوجاناچاہئیے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کے پاس تاخیر کی وجہ وجوہات موجود ہیں۔ نئی مردم شماری کی بنیاد پر نئے انتخابی اضلاع بن رہے ہیں۔ حدبندی کا عمل 30نومبر کومکمل ہوجائے گا جس کے بعد 54 دن کا وقت نامزدگیوں کے ادخال کیلئے دیاجائے گا۔ اس کے بعد الیکشن ہوگا‘ لیکن الیکشن کمیشن کی منطق اس پر ہونے والی تنقید کو روک نہیں پائی۔