تعلیم و روزگار

انجینئرنگ اور فارمیسی کورسوں میں داخلہ کونسلنگ کا شیڈول جاری

ریاست میں انڈرگریجویٹ انجینئرنگ اور فارمیسی کورسوں میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول ہفتہ کے روز جاری کردیاگیا ہے۔ داخلوں کی کونسلنگ تین مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔

حیدرآباد: ریاست میں انڈرگریجویٹ انجینئرنگ اور فارمیسی کورسوں میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول ہفتہ کے روز جاری کردیاگیا ہے۔ داخلوں کی کونسلنگ تین مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ٹی ایس ایمسٹ (بی پی سی) اور آئی سیٹ میں داخلوں کی کونسلنگ کاشیڈول جاری

ٹی ایس ایمسیٹ 2023 ایڈمیشن کمیٹی نے ایم پی سی امیدواروں کے لئے پہلے مرحلہ کے داخلہ کی کونسلنگ 26 جون سے شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔

21جون کو تفصیلی اعلامیہ https://tseamcet.nic.in پر دستیاب رہے گا۔ پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کے تحت 26 جون کوآن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹس کی جانچ کے لئے سلاٹ بک کرانا ہوگا۔

28 جون سے 6جولائی تک سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔28 جون سے 8 جولائی ویب آپشن اختیار کرناہوگا۔ 12 جولائی سے قبل سیٹ الاٹ منٹ‘12 سے 19 جولائی تک آن لائن سیلف رپورٹنگ اور ٹیوشن فیس کی ادائیگی رہے گی۔

دوسرے مرحلہ کے تحت 21 اور 22 جولائی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دستیاب رہے گی۔ 23جولائی کو سرٹیفکیٹس ویری فیکیشن کئے جائیں گے۔ 21سے 24 جولائی ویب آپشن رہیں گے۔ 28 جولائی سے قبل نشست الاٹ کی جائے گی۔

28سے 31 جولائی تک آن لائن سیلف رپورٹنگ اورٹیوشن فیس ادا کرنا ہوگا۔ تیسرے قطعی مرحلہ کی کونسلنگ میں 2 اگست کو آن لائن رجسٹریشن کرایاجاسکے گا۔

3 اگست کو سرٹیفکیٹس کی جانچ ہوگی۔ 2تا4 اگست ویب آپشن رہے گا۔ 7 اگست سے قبل سیٹ الاٹ کی جائے گی۔7تا9اگست سیٹ الاٹ کردہ کالج میں رپورٹنگ کرناہوگی۔