سوشیل میڈیا

انوسیا سیتکا: نکسلائٹ سے وکیل ، ایم ایل اے اور ڈاکٹر بننے کا سفر

جب وہ نکسلائٹ تھیں تو انہوں نے یہ کبھی نہیں سونچا تھا کہ وہ وکیل بنیں گی۔جب وہ وکیل بن گئیں تو انہوں نے یہ نہیں سونچا تھا کہ وہ رکن اسمبلی بنیں گی اور جب رکن اسمبلی بن گئیں تو انہوں نے یہ نہیں سونچا تھا کہ وہ پی ایچ ڈی کریں گی۔

حیدرآباد: جنرل سکریٹری تلنگانہ مہیلا کانگریس انوسیا سیتکا Danasari Anasuya (Seethakka) نے پی ایچ ڈی کی تکمیل کرلی ہے۔ انہوں نے اس بات کااعلان سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ اپنے ایک ویڈیو اور پیام کو پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔سیتکا جو تلنگانہ اسمبلی میں مُلگ حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ بچپن میں انہوں نے یہ نہیں سونچا تھا کہ وہ نکسلائٹ بن جائیں گی۔

جب وہ نکسلائٹ تھیں تو انہوں نے یہ کبھی نہیں سونچا تھا کہ وہ وکیل بنیں گی۔جب وہ وکیل بن گئیں تو انہوں نے یہ نہیں سونچا تھا کہ وہ رکن اسمبلی بنیں گی اور جب رکن اسمبلی بن گئیں تو انہوں نے یہ نہیں سونچا تھا کہ وہ پی ایچ ڈی کریں گی۔

سیتکا جو اس ڈگری پر کافی مسرور نظرآرہی تھیں نے کہاکہ آپ سب لوگ مجھے اب ڈاکٹرانوسیا سیتکا کہہ سکتے ہیں۔سیتکا نے اس خصوص میں ایک دومنٹ 8سکنڈ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہیں عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں جاتا ہوا دکھایاگیا ہے جہاں ان کو ڈگری حوالے کی گئی۔واپسی میں آرٹس کالج کے پاس ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین نے ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

a3w
a3w