تعلیم و روزگار
انجینئرنگ سرویسس میں 833 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی سی سی) نے پیر کے روزمختلف انجینئرنگ سرویسیس میں جملہ 833 جائیدادوں پر تقررات کااعلامیہ جاری کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی سی سی) نے پیر کے روزمختلف انجینئرنگ سرویسیس میں جملہ 833 جائیدادوں پر تقررات کااعلامیہ جاری کیاہے۔
انجینئرنگ سرویسیس میں اسسٹنٹ انجینئرس‘میونسپل اسسٹنٹ انجینئرس ٹکنیکل آفیسرس اور جونیئر ٹکنیکل آفیسرس کی جائیدادیں شامل ہیں‘ درخواستیں 28ستمبر سے 21اکتوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔
تفصیلی اعلامیہ 23 ستمبر سے کمیشن کے ویب سائٹ پر دستیاب رہے گا۔