سوشیل میڈیاشمالی بھارت

اڈینووائرس سے مزید 4 بچوں کی اموات

مغربی بنگال میں اڈینووائرس کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ کولکتہ کے ایک دواخانہ میں گذشتہ 6گھنٹوں میں داخل مزید چاربچوں کے مرنے کی اطلاع آئی ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں اڈینووائرس کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ کولکتہ کے ایک دواخانہ میں گذشتہ 6گھنٹوں میں داخل مزید چاربچوں کے مرنے کی اطلاع آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
شرپسندوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

گذشتہ 9 دن میں 40بچے دم توڑچکے ہیں۔ اتوار کی صبح بی سی رائے چلڈرنس ہاسپٹل سے دو بچوں عاطفہ خاتون(18 ماہ) اور ارمان غازی(4 سال) کے دم توڑنے کی خبر آئی۔

شام 4بجے تک اسی دواخانے سے مزید چاراموات کی اطلاع ملی۔ اس طرح ایک دن میں 6بچوں نے دم توڑا۔

اڈینووائرس کی عام علامات فلو جیسی ہوتی ہیں۔ سردی‘بخار‘سانس لینے میں تکلیف‘ گلے میں خراش اور نمونیا اس کی علامات ہیں۔

یہ وائرس ہاتھ ملانے‘ کھانسنے‘چھینکنے سے پھیلتا ہے۔ اس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے۔