شمالی بھارت

سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ

اراضیات پر غیرقانونی قبضوں‘تاوان وصولی اور خواتین کی جنسی ہراسانی کی تحقیقات کرنے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) سندیش کھالی میں ایک کیمپ آفس قائم کرے گا۔

کولکتہ: اراضیات پر غیرقانونی قبضوں‘تاوان وصولی اور خواتین کی جنسی ہراسانی کی تحقیقات کرنے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) سندیش کھالی میں ایک کیمپ آفس قائم کرے گا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
سندیش کھالی کی خواتین کو شکایات واپس لینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کومکتوب
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ کیمپ آفس کو سیکوریٹی فراہم کرنے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو پلاٹونوں (دستے) تعینات کئے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سے تحقیقات میں تیزی آئے گی کیونکہ سی بی آئی عہدیداروں کو روزانہ کولکتہ سے سندیش کھالی کا سفر کرنا نہیں پڑے گا۔

اس سے مقامی افراد جو شکایتیں درج کرانا چاہتے ہیں انہیں سہولت حاصل ہوگی جنہیں ذریعہ ای میل شکایت درج کرنے کے طریقہ کار سے واقفیت نہیں ہے۔ وہ کولکتہ آئے بغیر ہی کیمپ آفس میں شکایتیں درج کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ شخصی طور پر شکایتیں درج کرنے کے علاوہ ذریعہ ای میل اندراج کی سہولت جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ سی بی آئی عہدیدار بھی گواہوں سے پوچھ تاچھ اور مشتبہ افراد کی تفتیش انہیں مرکزی کولکتہ میں واقع ایجنسی کے آفس نظام پیالس طلب کرنے کے بجائے کیمپ آفس میں یہ امور انجام دے سکیں گے۔

جنسی ہراسانی کی شکایتوں سے دستبردار ہونے مقامی خواتین پردباؤ کے الزامات کے بعد بھی یہ فیصلہ کیاگیا ہے چونکہ سی بی آئی عہدیدار جائے وقوع پر کارروائی انجام دیں گے اس سے متاثر ہ خواتین میں اعتماد بحال کرنے میں مدد لے گی اور بڑی حد تک انہیں دی جانے والی دھمکیوں سے گریز ہوگا۔

a3w
a3w