اگر آسام میں ایسا ہوتاتو…………
آسام کے چیف منسٹرہیمنت بسواشرما نے آج کہاکہ وہ شخص مجھ پر ہتھیارسے حملہ کرسکتا ہے جس نے کل بروزجمعہ حیدرآبادمیں اسٹیج پر میرا سامناکیاتھا اور اُس نے مجھ سے کہاکہ تلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال نہ کریں۔

حیدرآباد۔: آسام کے چیف منسٹرہیمنت بسواشرما نے آج کہاکہ وہ شخص مجھ پر ہتھیارسے حملہ کرسکتا ہے جس نے کل بروزجمعہ حیدرآبادمیں اسٹیج پر میرا سامناکیاتھا اور اُس نے مجھ سے کہاکہ تلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال نہ کریں۔
ہماری (آسام) پولیس نے حکومت تلنگانہ کے ساتھ بات چیت کی اور پھر آسام کی پولیس نے میرا (شرما) ٹورپلان تلنگانہ کو روانہ کیا۔ بی جے پی کے قائد وچیف منسٹرآسام نے گوہاٹی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ لیکن ہجوم سے میرے خطاب سے قبل ایک شخص جس نے اپنے گلے میں حکمراں جماعت ٹی آرایس کا کھنڈوا ڈال رکھاتھا‘اچانک اسٹیج کے اوپر آیا اور کہنے لگا آپ کیوں ہمارے چیف منسٹرکے خلاف بات کرتے ہو‘یہ سب طئے شدہ تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنی تقریر شروع ہی نہیں کی تھی۔
سیکوریٹی تنازعہ اس وقت منظرعام پر آیا چیف منسٹرتلنگانہ کے سی آر‘سال 2024 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندرمودی اور بی جے پی کوچالینج دینے کیلئے مخالف بی جے پی جماعتوں کوایک پلاٹ فارم پر لانے کی مساعی انجام دے رہے ہیں۔ کے چندر شیکھرراؤکی قیادت والی ٹی آرایس نے کہاکہ شہر حیدرآباد میں آسام کے وزیر اعلی بسواشرما کی سیکوریٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔
دن بھر‘ شرما‘کے سی آر کو برابھلاکہتے ہوئے پھررہے تھے۔ ان کے اس طرزعمل سے عوام خوش نہیں تھے چنانچہ ایک شخص جو کے سی آر کا حامی بتایا گیا ہے‘نے اپنا شدیدردعمل کااظہار کیا ہم‘ چیف منسٹرآسام ہیمنت بسواشرما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ‘ ہمارے چیف منسٹر کے سی آر اور تلنگانہ عوام سے معذرت خواہی کریں۔ ٹی آرایس کے ترجمان کرشنک مانے نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
بسواشرما نے ہفتہ کے روز الزام عائدکیاکہ وہ شخص جس کو احتیاطی طورپر حراست میں لے لیاگیاہے‘ میرے بالکل قریب آیا تب وہ کسی تیز دھاری ہتھیار سے مجھ پر حملہ کرسکتاتھاتاہم اُس نے مجھ پر جسمانی حملہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ اگراس طرح کا واقعہ آسام میں کسی دوسری ریاست کے قائد کے دورہ کے موقع پر ہوتا توپولیس کومزید سخت کارروائی کرتی۔