بھارت

ایس سی او: مودی اور شہباز شریف کی ملاقات کا امکان نہیں

ہمسایوں کے درمیان ایس سی اومیں ایک الگ میٹنگ کے سوال کاجواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ڈان کو بتایا، ’’ہندوستانی وزیراعظم کے ساتھ کسی بھی میٹںگ کا تصورنہیں کیاگیا ہے۔"

اسلام آباد: ازبکستان کے سمرقند میں 15 اور16 ستمبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) چوٹی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا امکان نہیں ہے۔

ہمسایوں کے درمیان ایس سی اومیں ایک الگ میٹنگ کے سوال کاجواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ڈان کو بتایا، ’’ہندوستانی وزیراعظم کے ساتھ کسی بھی میٹںگ کا تصورنہیں کیاگیا ہے۔”

ڈان اخبار کے رابطہ کرنے پر ایک اہلکار نے کہا کہ اگرچہ دونوں کے درمیان مختصر خیرسگالی پر مبنی ملاقات ممکن ہے لیکن وہ بات چیت نہیں کریں گے۔ عہدیدار نے کہا کہ کسی بھی فریق نے ملاقات کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ شریف ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ (سی ایچ ایس) کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 2001 میں قائم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ہوئی ایک بڑی بین علاقائی تنظیم ہے۔