بھارت

ایلان مسک کے حکم پر ٹوئٹر انڈیا کے زائد از 50 فیصد ملازمین کی تخفیف

ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ہر شعبہ میں ملازمین کو کم کیا جارہا ہے، جن میں انجینئر، مارکٹنگ اور کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین شامل ہیں۔

نئی دہلی: ٹوئٹر نے آج ہندوستان میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی تخفیف کا اعلان کیا۔ ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ہر شعبہ میں ملازمین کو کم کیا جارہا ہے، جن میں انجینئر، مارکٹنگ اور کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پلاٹ فام کے نئے مالک ایلان مسک کے حکم کے مطابق ملازمین کی تخفیف عالمی ترتیب ِ نو کا ایک حصہ ہے۔ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ کتنے ملازمین کی تخفیف کی گئی ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ سیلس، انجینئرنگ اور پارٹنر شپ کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ دو محکموں کو بند کردیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر ٹوئٹر انڈیا کے زائد از 50 فیصد ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

ایک ذریعہ نے بتایا کہ سیلس اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے چند افراد کو برقرار رکھا گیا ہے۔