مضامین

نوٹری دستاویزی اساس کی جائیدادیں

سب سے زیادہ پریشانی کی بات ان حضرات کو لاحق ہوگی جن کے پاس نوٹری دستاویزات پر خریدی ہوئی جائیدادیں ہیں۔ مقرر کردہ اتھاریٹی ایسی جائیدادوں پر آپ کا حقِ مالکانہ تسلیم نہیں کرے گی۔

1. سب سے زیادہ پریشانی کی بات ان حضرات کو لاحق ہوگی جن کے پاس نوٹری دستاویزات پر خریدی ہوئی جائیدادیں ہیں۔ مقرر کردہ اتھاریٹی ایسی جائیدادوں پر آپ کا حقِ مالکانہ تسلیم نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں
شاکرہ خلیلی اور سوامی شردھانند کی شادی کا عبرت ناک انجام
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
گائے کے پیشاب سے علاج
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے: جائیدادوں کی بذریعہ زبانی ہبہ تقسیم کردیجئے
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر

ایسی صورت میں کہ رجسٹرشدہ دستاویز کی اس اتھاریٹی کے روبرو کوئی حیثیت نہیں تو نوٹری دستاویزات کی اس اتھاریٹی کے روبرو کیا حیثیت ہوگی۔

2. لہٰذا ایسی جائیدادوں کو محفوظ کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ نوٹری دستاویزی اساس کی جو جائیدادیں ہیں ان کو بذریعۂ زبانی ہبہ میمورنڈم اپنی اولاد یا دیگر رشتہ داروں میں تقسیم کردینا چاہیے۔

آپ کے کیس کی نمائندگی کرتے وقت آپ کے ایڈوکیٹ اتھاریٹی کو مجبور کردیں گے کہ وہ ہبہ میمورنڈم کو تسلیم کریں کیوں کہ اس کی اساس دفعہ129 ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ہے۔

اگر ایسے دستاویز کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو ہائیکورٹ کے حکم سے اتھاریٹی کو مجبور کیا جاسکتا ہے کہ وہ ایسے دستاویز کو قبول کریں۔