مشرق وسطیٰ

اینکر کی ساڑھی کو فلسطینی پرچم سمجھنے پر اسرائیلی اہلکار کی سرزنش

جنون میں مبتلا اسرائیلیوں کو فلسطین کی حمایت کا خوف ہرطرف نظر آنے لگا اور ایک اسرائیلی نے بھارتی خاتون اینکر کے لباس پر بھی اعتراض اٹھادیا۔

نئی دہلی: جنون میں مبتلا اسرائیلیوں کو فلسطین کی حمایت کا خوف ہرطرف نظر آنے لگا اور ایک اسرائیلی نے بھارتی خاتون اینکر کے لباس پر بھی اعتراض اٹھادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اسپیشل فورسز کے اہلکارنے بھارتی ٹی وی کی میزبان کے کپڑوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ فلسطینی پرچم والا لباس پہنے ہوئے ہیں مگر جان لیں کہ اسرائیلی پرچم غالب رہے گا۔

میزبان نے اسرائیلی اہلکار کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی دادی کی 105 ویں سالگرہ منانے کے لیے دادی ہی کی یہ سرخ اور سبز ساڑھی پہنی ہے۔

میزبان کا جواب سن کر اسرائیلی اہلکار نے ٹوکا کہ یہ کسی اور موقع کے لیے سنبھال کر رکھیں جس پر میزبان نے اسرائیلی اہلکار کو جھڑک دیا اور کہا وہ کسی کے ڈکٹیشن پر نہیں چلتیں کہ کیا پہننا ہے اور کیا کہنا ہے۔

a3w
a3w