شمالی بھارت

اکھلیش یادو کی ریالی میں بھیڑ نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینک کر ہنگامہ کھڑا کردیا (ویڈیو وائرل)

اسٹیج کے قریب پہنچنے کے لئے بھیڑ آپس بھی ہی ہاتھا پائی کرنے لگی۔ ان بے قابو افراد کو سنبھالنے کے لئے پولیس کو سخت محنت کرنی پڑی اور لاٹھیاں بھی چارج کرنی پڑی۔ پولیس کے ذریعہ کافی دیر تک لاٹھیاں چلانے کے بعد کسی طرح حالات کو قابو میں کیا گیا۔

اعظم گڑھ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کی اعظم گڑھ ضلع کی پہلی ریلی میں ہی منگل کو بےلگام بھیڑ نے جم کر ہنگامہ کیا اور ریلی میں لگائی گئی کرسیوں کو توڑ کر ایک دوسرے پر پھینکا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی

اسٹیج سے کنوینر اور ایس پی سربراہ اکھلیش خود بھی سمجھاتے رہے لیکن بے لگام بھیڑ کا ہنگامہ جاری رہا۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے سیکورٹی انتظام میں لگائے گئے پولیس اہلکاروں کو بھی مورچہ سنبھالنا پڑا۔

اسٹیج کے قریب پہنچنے کے لئے بھیڑ آپس میں ہی ہاتھا پائی کرنے لگی۔ ان بے قابو افراد کو سنبھالنے کے لئے پولیس کو سخت محنت کرنی پڑی اور لاٹھیاں بھی چارج کرنی پڑی۔ پولیس کے ذریعہ کافی دیر تک لاٹھیاں چلانے کے بعد کسی طرح حالات کو قابو میں کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔ چھٹے مرحلے کی ووٹنگ میں 25 مئی کو اعظم گڑھ میں ووٹنگ ہوگی۔ اسی کے پیش نظر اعظم گڑھ کے لال گنج لوک سبھا سیٹ سے ایس پی امیدوار دروغہ پرساد سروج کی حمایت میں ایس پی سپریمو سرائے میر کے کھریوا موڈ پر ایک ریلی سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔

a3w
a3w