حیدرآباد

بابا صاحب حیدرآباد کو دوسرا صدر مقام بنانا چاہتے تھے

پرکاش یشونت امبیڈکر نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر حیدرآباد کو ملک کا دوسرا صدر مقام بنانا چاہتے تھے

حیدرآباد: پرکاش یشونت امبیڈکر نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر حیدرآباد کو ملک کا دوسرا صدر مقام بنانا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا تھا کہ دہلی پاکستان ا ور چین سے کافی قریب اور غیر محفوظ ہے اس لئے دوسرے صدر مقام کی ضرورت ہے جس کیلئے حیدرآباد بہترین اور موزوں ترین مقام ہے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ125 فٹ طویل مجسمہ صرف مجسمہ نہیں بلکہ انقلاب ہے۔ جس سے تشکیل تلنگانہ کے مقاصد کو عملی روپ دینے کیلئے تحریک حاصل ہوگی۔

امبیڈکر مجسمہ کے افتتاح سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھول نچھاور کئے گئے ۔

چیف منسٹر کے سی آر اور پرکاش امبیڈکر نے مل کر دلت بندھو کی سی ڈی کی رسم اجراء انجام دی۔ امبیڈکر کامپلکس میں تعمیر کردہ استرتی بھون میں امبیڈکر کی زندگی پر مشتمل ڈاکیو منٹری کا چیف منسٹر اور پرکاش امبیڈکر نے مشاہدہ کیا۔

a3w
a3w