شمالی بھارت

گیان واپی مسجد: سپریم کورٹ وضو کی اجازت کے لیے عرضیوں پر سماعت کرے گی

واضح رہے کہ کچھ ہندو درخواست گزاروں نے گیانواپی مسجد میں شیولنگ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سے تنازعہ چل رہا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ وارانسی کی متنازعہ گیانواپی مسجد میں رمضان کے دوران وضو کرنے کی اجازت دینے کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار
دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار
نیٹ امتحان، امیدواروں کے رعایتی نشانات منسوخ، متاثرہ طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان (تفصیلی خبر)
اسٹاک مارکٹ کے گرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے جمعرات کو اس معاملے کی مزید سماعت 14 اپریل کو کرنے پر اتفاق کیا۔

بنچ کے سامنے خصوصی تذکرے کے دوران سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا اور رمضان میں وضو کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ ہندو درخواست گزاروں نے گیانواپی مسجد میں شیولنگ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سے تنازعہ چل رہا ہے۔

a3w
a3w