کھیل

بابراعظم کور ڈرائیور میں کوہلی سے بہتر:ڈیویڈ ملر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کا ہر کوئی مداح ہے جبکہ گراونڈ میں کھیلے گئے ان کے تمام شاٹس کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کا ہر کوئی مداح ہے جبکہ گراونڈ میں کھیلے گئے ان کے تمام شاٹس کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
دھونی کا آئی پی ایل 2025 میں کھیلنا غیریقینی
بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا
دھونی کا مداح کو کھانوں کیلئے پاکستان جانے کا مشورہ
دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے

بابر اعظم کی بیٹنگ کی کئی مواقع پر سابق غیر ملکی کھلاڑی اور کامنٹیٹرز بھی تعریف کرچکے ہیں۔ اس مرتبہ جنوبی افریقہ کے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے بیٹر ڈیوڈ ملر نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔

ڈیوڈ ملر نے ناصرف بابر اعظم کے شاٹ کی تعریف کی بلکہ اس کو ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی پر بھی ترجیح دی۔ ڈیوڈ ملر سے ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کے کور ڈرائیو شاٹ کا انتخاب کرنے کیلئے کہا گیا جس پر انہوں نے جواب میں بابر اعظم کا انتخاب کیا۔

جنوبی افریقی کھلاڑی سے پوچھا گیاکہ آپ پاکستان کو ہرانا چاہیں گے یا ہندوستان کو جس پر انہوں نے کہاکہ ہندوستانی ٹیم کو شکست دینا چاہتا ہوں۔ ملر نے کہاکہ بلاشبہ ویراٹ کوہلی دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن کور ڈرائیور کے معاملہ میں وہ پاکستانی کپتان سے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بابر ابھی نوجوان ہیں ان میں آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں جبکہ وہ بہتر کپتان بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

ڈیویڈ ملر نے مزید کہاکہ فی الحال بابراعظم کا موازنہ کوہلی سے نہیں کیاجا سکتا کیونکہ پاکستانی کپتان کو ابھی بہت آگے جانا ہے جبکہ ہندوستان کے سابق کپتان نے کرکٹ کے میدانوں میں کئی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ بابر آنے والے دنوں میں مزید پختہ ہوں گے کیونکہ وہ ابھی ابتدائی دور میں ہیں۔

a3w
a3w