حیدرآباد

بالغ طالبات کو ہیلتھ کٹس کی تقسیم کے احکام جاری

تلنگانہ حکومت نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں زیرتعلیم بالغ طالبات کو ہیلتھ کٹس کی خریدی اور تقسیم کے لیے 69.52کروڑ روپئے کی رقم کو انتظامی منظوری دے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں زیرتعلیم بالغ طالبات کو ہیلتھ کٹس کی خریدی اور تقسیم کے لیے 69.52کروڑ روپئے کی رقم کو انتظامی منظوری دے دی۔

زپر بیاگ، سینیٹری نیپکن اور پانی کی بوتل پر مشتمل کٹس‘ سرکاری اسکولوں اور سرکاری کالجوں میں زیرتعلیم 8 ویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ کی طالبات کو سن بلوغ ہیلتھ پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

16/ نومبر کو جاری کردہ احکام میں حکومت نے کہا کہ اس کے مصارف کی تکمیل این ایچ ایم (نیشنل ہیلتھ فنڈس) کے فنڈس سے کی جائے گی۔ اس ضمن میں کمشنر ہیلتھ و خاندانی بہبود و مشن ڈائرکٹر (این ایچ ایم) ضروری کارروائی کریں گے۔

a3w
a3w