حیدرآباد

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد

بیگم پیٹ ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی‘ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ‘ وزراء سیتا اکا اورڈی سریدھر بابو کے علاوہ ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن اور دیگر نے مرمو کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

حیدرآباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سرمائی چھٹیاں گزارنے پیر کی شام حیدرآباد پہونچیں۔بیگم پیٹ ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی‘ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ‘ وزراء سیتا اکا اورڈی سریدھر بابو کے علاوہ ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن اور دیگر نے مرمو کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
مسلم بھائیوں کو ماہ صیام کی چیف منسٹر کی مبارکباد
ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل کے احیاء کو اولین ترجیح: ریونت ریڈی
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام
کانگریس کے 5ضمانتوں کا جلسہ عام میں اعلان متوقع

صدر مرمو‘5 دنوں تک سکندرآباد کے بولارام میں واقع راشٹراپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔اپنے قیام کے دوران مرمو‘ حیدرآبادپبلک اسکول بیگم پیٹ کی صدسالہ تقاریب کے ایک سالہ جشن کے گرانڈفائنل پروگرام جومنگل کومقرر ہے‘ میں شرکت کریں گی۔

وہ 20دسمبر کوضلع یدادری بھونگیر کے بھودان پوچم پلی کا دورہ کرتے ہوئے بافندوں سے بات چیت کریں گی۔

اسی روز مرمو‘ایم این آر ایجوکیشن ٹرسٹ کی گولڈن جوبلی تقاریب میں بھی شرکت کریں گی۔صدرجمہوریہ‘21دسمبر کو راشٹرپتی نیلائم میں ایک صدی قدیم پتھر کی باؤلی کا افتتاح کریں گی۔

وہ 22دسمبر کوراشٹرپتی نیلائم میں ایٹ ہوم کی میزبانی کریں گی جس میں سرکردہ شخصیات‘ماہرین تعلیم اور معزز شہریان شرکت کریں گے۔

a3w
a3w