برقعہ پر پابندی کے خلاف طالبات کا احتجاج
اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ہندو کالج میں یکم جنوری سے نافذ ڈریس کوڈ کی لازمیت اوربرقعہ پر پابندی کی مخالفت میں کچھ طالبات نے احتجاجا دھرنادیا۔
مرادآباد:اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ہندو کالج میں یکم جنوری سے نافذ ڈریس کوڈ کی لازمیت اوربرقعہ پر پابندی کی مخالفت میں کچھ طالبات نے احتجاجا دھرنادیا۔
ہندوکالج کے چیف پراکٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے بتایا کہ یکم جنوری سے ڈریس کوڈ کے نفا ذ و لازمیت کا اعلان دو ماہ قبل ہی کردیا گیا تھا اور یہ ضابطہ کالج میں پڑھنے والے ہر طالب علم پر نافذہوگا۔
اسی لئے کالج انتظامیہ کے فیصلے کو سبھی کو ماننا چاہئے۔ طالبات کی سہولیت کے لئے کالج کے باب الداخلہ پر ایک روم بنایا گیا ہے جہاں طالبات برقہ بدل سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسی ضمن میں جب ڈریس کے بجائے برقعہ زیب تن کر کے آنے والی طالبات کو ڈریس کوڈ کے حوالے سے انتباہ دیا گیا تو وہ پراکٹر اور ٹیچروں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے مخالفت میں دھرنے پر بیٹھ گئیں۔
اس دوران ایس پی چھاترسبھا کے کارکنوں نے کالج ڈریس کوڈ نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی طالبات کی حمایت کی۔اور معاملہ بڑھنے پر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی جس کے بعد دھرنے پر بیٹھی طالبات وہاں سے چلی گئیں۔