افغانستان نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
نئی دہلی: افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
دہلی کی پچ بلے بازوں کے لیے سازگار ہے اور اس میچ میں بڑا سکور دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے۔ مہمان ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتری ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم میں اشون کی جگہ شاردل ٹھاکر کو موقع دیا گیا ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔ اپنے پہلے میچ میں، ٹیم انڈیا نے 8 اکتوبر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شبھمن گل ڈینگو کی وجہ سے اس میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ ان کی جگہ روہت شرما کا ساتھ ایشان کشن دے سکتے ہیں تاہم آسٹریلیا کے خلاف وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔
ہندوستان : روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، شریس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔